پاکستان
’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام
اسلام آ باد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے پُر مسرت موقع پر دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی زندگی کا لازمی حصہ قرار دے دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری ارو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیوالی کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کیلئے دِلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سےہندو برادری کیلئے جاری پیغام میں کہا گیاکہ پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے، ملک کی سماجی، ثقافتی، اقتصادی ترقی میں ہندو برادری کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔
انھوں نے مزید کہا گیا معاشرے میں متنوع ثقافتی، مذہبی روایات قابل قدر معاشرتی اثاثہ ہیں اور پاکستان اپنی مذہبی و ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے۔



