حکومت ایل پی جی مافیا پر قابو پانےمیں ناکام، ملک بھرمیں من مانی قیمتوں پرفروخت جاری
حکومت ملک بھر میں ایل پی جی مافیا پر قابو پانے میں ناکام ہے، ملک بھر میں من مانی قیمتوں پر ایل پی جی کی فروخت روکی نہ جاسکی۔

کوئٹہ اور اس کے اطراف میں ایل پی جی 570 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
لاہور ، راولپنڈی، ملتان اور سرگودھا میں 550 سے 600،کراچی میں 530 سے 580 اور گھوٹگی میں 600 روپے فی کلو میں مل رہی ہے۔
دوسری جانب حکومت نے قیمتیں کنٹرول کرنےکے لیے 90 فیصد مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔
مقامی ایل پی جی ادارے پیداوار کا 10 فیصد سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص ہوگا اور باقی 90 فیصدکی میڈیا کے سامنے نیلامی ہوگی، ہرکمپنی کو یومیہ زیادہ سے زیادہ 20 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل کرنےکی اجازت ہوگی۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہےکہ نیلامی کا نیا نظام ایل پی جی کی منصفانہ تقسیم ، سپلائی چین کے استحکام اور توانائی کے تحفظ میں معاون ہوگا، حکومت کا مقصد صارفین کو مناسب قیمتوں پر ایل پی جی کی بہترفراہمی یقینی بنانا ہے، ایل پی جی کی یومیہ پیداوار کی نگرانی کر کے اعداد وشمار وزیراعظم کو پیش کیے جائیں گے۔



