پاکستان

پشاور: فائرنگ سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان کی بازی ہار گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فرحان خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میرا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker