بلوچستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خفیہ معلومات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 27 دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کڑم ویلی میں دو مراحل میں آپریشن مکمل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 15 جبکہ دوسرے مرحلے میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفتنہ 3 جاری ہے۔ مستونگ میں ہونے والے آپریشن کے دوران مقامی کمانڈر یاسر پرکانی بھی ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور خود ساختہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب ملک کے دیگر علاقوں میں بھی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی اقدامات مزید تیز کیے جا رہے ہیں۔ دو روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker