پاکستانتازہ ترین

زیادہ تر آزاد امیدوار پیپلز پارٹی کو جوائن کرینگے، منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

پیپلز پارٹی ( پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان نے آزاد امیدوار وں کے جیت کر پی پی میں شامل ہونے کا خواب دیکھ لیا۔

اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ آزاد امیدوار الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی میں آئیں گے اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی 30 یا 40 سیٹیں لے سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اچھا ہے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، باہر ہوتے تو انہیں الیکشن کے لیے امیدوار بھی نہ ملتے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے الیکشن کے وقت ن لیگ میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے اختلافات سامنے آئیں، محسوس ہو رہا ہے کہ الیکشن میں جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker