پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر مریضوں کو وٹامنز، ملٹی وٹامنز، منرلز مصنوعات تجویز نہیں کریں گے، کابینہ کا فیصلہ

نگران وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے حوالے سے تجاویز کی منظوری دی، یہ ادویات انتہائی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کو وٹامنز، ملٹی وٹامنز، منرلز اور اوور دی کاؤنٹر مصنوعات تجویز نہیں کریں گے۔

اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ملٹی وٹامنز، منرلز کی فہرست مروجہ عالمی معیار کے مطابق مرتب کرے گی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اس حوالے سے صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker