پاکستانتازہ ترین

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں پاکستان کرکٹ ٹیم، سپورٹ اسٹاف اور میچز کے انعقاد پر ہونے والے اخراجات بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی سی بی کے سالانہ بجٹ اور کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، سی او او اور سی ایف او کو تفصیلی رپورٹ بنا کر بریفنگ دینے کا کہا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اخراجات اور پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جلد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بریفنگ لیں گے جس کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker