پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی نشست پر حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران درخواست گزار نے کہا کہ مجھے 1100 ووٹوں سے شکست دلوائی گئی، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا لیکن فارم 47 میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے فارم 45 کے نتائج جاری کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد اسے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker