مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابر آلود اور سرد ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ شمالی اضلاع میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل، تاوبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں بھی برف باری ہوئی۔
ادھر چلاس میں تتہ پانی کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم یکطرفہ ٹریفک کے لیے بحال ہوگیا۔
ایف ڈبلیواو حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم جلد بحال کر دی جائے گی۔



