پاکستانتازہ ترین

بیوی جہاز میں نہ پہنچی، فلائٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار

ممبئی میں بیوی کے جہاز میں نہ پہنچنے پر فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 42 سالہ شہری ولاس بکادے اور ان کی اہلیہ نے بنگلورو سے ممبئی کیلئے اڑان بھرنی تھی لیکن ولاس کی اہلیہ فلائٹ کیلئے بورڈنگ گیٹ پر تاخیر سے پہنچیں۔

پولیس نے بتایا کہ ولاس نے فلائٹ کی کسٹمر کیئر سروس سے فلائٹ میں تاخیر کی گزارش کی جسے انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردیاگیا، اہلیہ کی فلائٹ چھوٹنے پر ولاس نے فائلٹ میں تاخیر کیلئے بم کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق بم کی دھمکی پر انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور فلائٹ میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، کچھ نہ ملنے پر انتظامیہ نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker