پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے جب کہ دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

سندھ میں رمضان پیکج کے تحت فی خاندان 5 ہزار نقد دینے کا فیصلہ

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔

واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 22.5 بلین روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے صوبے کی 60 فیصد آبادی کو رمضان میں 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker