پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، میاں محمد نواز شریف پارٹی صدر نامزد،شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر مقرر

مسلم لیگ ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، میاں محمد نواز شریف پارٹی صدر نامزد

شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر، رانا ثنااللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو جماعت کے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد طویل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پارٹی قائد نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، اسحٰق ڈار، خواجہ، سعد رفیق سمیت ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے 109 سے زائد اراکین نے شرکت کی، اجلاس کی صدارت کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کی۔

اجلاس میں شہباز شریف کا پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ منظور کرنے کا اعلان کیاگیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق، مصدق ملک، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھاکہ پارٹی کے حتمی صدر نوازشریف ہی ہوں گے تاہم پارٹی کے اصولوں کے مطابق شہباز شریف کی بطور قائم قام صدر نامزدگی کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker