پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ کے ہمراہ، وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔ دونوں وزراء کل صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ زخمی طلباء کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر تشدد پر احتجاج

وزیراعظم آج بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے اور پورا دن صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔

دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبہ پر حملے کے حوالے سے بشکیک شہر کے محکمہ داخلی امور کے سربراہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا کہنا تھا کہ 13 مئی کو ہونے والی لڑائی میں ہلاکت کی اطلاع جھوٹی ہے۔ بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں جھگڑے میں ملوث 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker