پاکستانتازہ ترین

حج سیزن کے دوران مکہ میں غیر قانونی داخل ہونے پر کیا سزا ہوگی؟

ریاض: سعودی وزارتِ داخلہ نے حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاکا نفاذ اتوار 2 تا 20 جون تک ہوگا، اس دوران مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں داخلہ غیر قانونی حج شمار ہو گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا، قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکی کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائےگا جب کہ بغیر اجازت نامہ عازمین کو مکہ لےجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

اس کے علاوہ بغیراجازت نامہ عازمین کو مکہ لےجانےوالےکی گاڑی بھی ضبط کی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker