پاکستانتازہ ترین

ایلون مسک پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

امریکی میگزین فوربز کے مطابق ایلون مسک کی دولت 209.5 ارب ڈالر ہو گئی جو برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5.2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کے مصنوعی ذہانت کے نئے پروگرام ایکس اے آئی کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے، ایکس اے آئی کی مجموعی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

فیس بک بند، مارک زکر برگ کو چند گھنٹوں میں 10 کھرب کا نقصان

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی دولت 204.3 ارب ڈالر ہے جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker