پاکستانتازہ ترین

بجٹ میں ایف بی آر کیلئے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنیکی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ایف بی آر کے لیے 12900 ارب ٹیکس ہدف مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کریں گے: ذرائع

اس کے علاوہ ایف بی آر کی آئندہ مالی سال 1500 ارب روپے سے زائد نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ درآمدی سامان پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، ودہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم اور کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker