پاکستانتازہ ترین

استعفیٰ نامنظور :عمران خان کی عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل استعفیٰ نامنظور ہوگیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی ہدایت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker