پاکستانتازہ ترین

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی میں اصلاحات کا آغاز، ملازمین کی مراعات ختم

سرکاری ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں اصلاحات کا آغاز ہوگیا جس کے تحت بڑھتے اخراجات پر قابو پانے کے لیے اس کے ملازمین کی تمام تر مراعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل کے ملازمین کی گاڑیوں کے نئے ٹائر اور مرمت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ اینکرز اور ریسرچرز کی نئی تقرریاں بھی نہیں ہوں گی، آفیشل لنچ، ڈنر، انٹرٹینمنٹ اور ریفریشمنٹ پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے تحت تمام قسم کے اعزازیہ اور کیش مراعات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، ٹرانسفر اخراجات، ٹریول الاؤنس، ڈیلی الاؤنس اور ہوٹلز قیام پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker