بلوچستان
کوئٹہ : ایف بی آر نے کوئٹہ پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ کر دیا

کوئٹہ: ایف بی آر کی طرف سے کوئٹہ کی پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ
ایف بی آر نے کوئٹہ شہر کی تمام پراپرٹیوں پر 180 فیصد سے 350 فیصد تک ٹیکسوں میں اضافہ کردیا وادی کوئٹہ میں پراپرٹی کے کاروبار میں ٹیکسوں کی وجہ شدید مندی جبکہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں زیادہ سے زیادہ 80فیصد ٹیکس بڑھایا گیا
اکتوبر کی نسبت نومبر میں جائیداد کی ایک شخص سے دوسرے شخص کے نام پر منتقلی کی شرح میں 75فیصد تک کمی آگئی’پراپرٹی ڈیلرز نے نئے ٹیکسوں کیخلاف رجسٹری اور انتقال کے ٹرانسفر کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کی جائیداد کی خرید و فروخت اسٹامپ پیپر پر کرنے کا اعلان کردیا



