ماشکیل میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ، چھ دہشت گرد ہلاک

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ضلع واشک کے علاقے گورندرمیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام ویڑن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی اور ملک و صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔



