تازہ ترینانٹرنیشنل

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والا ملعون فائرنگ سے ہلاک

سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودر تلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے پانچ مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ اس شخص نے 2023ء میں سوئیڈن میں اور اس کے علاوہ بھی کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker