پاکستان

بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے میں تین سی ٹی ڈی اہلکار شہید، دو حملہ آور ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک
بنوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لےگئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker