تازہ ترینپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل دورے پر سعودی عرب پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہوں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں کریں گے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پروزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker