صحت

دکان سے خریدار گیا شربت پیتے ہی ایک خاندان کے 7 بچے اسپتال پہنچ گئے، 2 کی حالت تشویشناک

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی۔

بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔

متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker