انٹرنیشنل

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور، معاہدےکی کوششوں کیلئے بالواسطہ بات چیت

اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی کوششوں کیلئے  بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذاکرات کے  پہلے 2 ادوار میں کوئی بڑی پیش رفت نہ ہوئی لیکن فریقین معاہدے کے لیے اب بھی پر امید ہیں۔

یہ مذاکرات کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی وٹ کوف اس ہفتے کےآخر میں دوحہ روانہ ہوں گے اور اسرائیل حماس مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker