Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر امیرمقام اور مشیر وزیراعظم پرویزخٹک کی غیررسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ  جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی مشاورت میں شامل ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات پرویزخٹک کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے امیرمقام کی اس معاملے پر آج گورنرہاؤس میں بھی ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کی جلد ممکنہ بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker