Quetta
کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، سات زخمی تیزرفتاری کے باعث ڈاٹسن الٹ گئی، حادثے کے شکار افراد شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، پولیس
کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹول پلازہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار پک ڈاٹسن بے قابو ہو کر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر میزئی اڈا منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے شکار افراد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور گاڑی پر کنٹرول نہ رہنا بتایا گیا ہے۔پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور لواحقین کو اطلاع دینے کا عمل جاری ہے۔



