انٹرنیشنل

مقبوضہ مغربی کنارے میں معروف فلسطینی کارکن اور استاد عودے محمد شہید

اسرائیلی آباکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں معروف فلسطینی کارکن اور  استاد عودے محمد کو گولی مار کر شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت تعلیم نے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں نے پیر کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے منسلک ایک فلسطینی کارکن کو قتل کردیا۔

وزارت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عودے محمد ہتھالین کو مقبوضہ علاقے کے جنوب میں ہیبرون کے قریب ام الخیر گاؤں پر حملے کے دوران آباد کاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔

عودے نے اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کے فلسطینی کمیونٹی پر حملوں سے متعلق آسکر انعام یافتہ ڈاکیومینٹری NO OTHER LAND بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker