سائنس اور ٹیکنالوجی

ایک بہت آسان تبدیلی جس سے آپ بجلی کے بل میں نمایاں کمی لاسکتے ہیں

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔

اب کم یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے۔

یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی برقرار رہے گا کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں جلد بہت زیادہ کمی آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

اب ملک میں 1 سلیب کا سسٹم نہیں بلکہ متعدد سلیبز کے تحت بجلی کا بل ادا کرنا ہوتا ہے، یعنی یونٹ جتنے زیادہ ہوں گے، فی یونٹ بل بھی اتنا زیادہ ہو جائے گا۔

بجلی کے بل میں کمی لانے کا مؤثر ترین طریقہ بہت سادہ بھی ہے۔

اپنے گھر کے کمروں کی لائٹس اس وقت بند رکھیں جب ان کی ضرورت نہ ہو۔

اس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ گھر کے اندرونی درجہ حرارت میں کسی حد تک کمی بھی آئے گی۔

اس طرح کی معمولی تبدیلی روزمرہ کے معمولات میں کچھ خاص محسوس نہیں ہوتی مگر وقت کے ساتھ اس سے بلوں میں کمی آتی ہے۔

اس عادت کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں جیسے ڈیوائسز کے سوئچ یا چارجرز کو سوئچ سے نکالنے وغیرہ سے بھی بلوں میں کافی کمی آتی ہے۔

تو لائٹس کو بند کیوں کرنا چاہیے؟

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ توانائی کی بچت بہت ضروری ہے، مگر حیرت ہوتی ہوگی کہ ایسا کیوں ضروری ہے۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ توانائی کے استعمال میں کمی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آتی ہے۔

بجلی بننے کے عمل کے دوران کاربن کا اخراج کافی زیادہ ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار ادا کرتا ہے۔

ضرورت نہ ہونے پر لائٹس کو بند کرنے سے کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے اور ماحولیات کو فائدہ ہوتا ہے۔

دوسری چیز یہ ہے کہ اس طرح گھر میں توانائی کے خرچ میں بھی کمی آتی ہے جس سے جیب کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

کتنی رقم کی بچت ہوسکتی ہے؟

لائٹس کو بند رکھنے سے بجلی کے بلوں میں ہونے والی بچت کا تعین اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کونسا لائٹ بلب استعمال کر رہے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ 12 واٹ کا ایل ای ڈی بلب استعمال کرتے ہیں تو یہ بلب ہر گھنٹے 12 واٹ یا 0.012 کلو واٹ آور بجلی استعمال کرتا ہے۔

اس کے بعد آپ بجلی کے بلوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بجلی کی قیمت کیا ہے اور ہر گھنٹے آپ کتنی بچت کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر 12 واٹ کا ایل ڈی بلب ہر گھنٹے ایک روپے کی بجلی خرچ کر رہا ہے تو ایک گھنٹے تک اسے بند رکھنے سے اتنی بچت ہوگی۔

ویسے تو بظاہر یہ رقم بہت کم لگتی ہے مگر یہ تو صرف 12 واٹ کے ایک ایل ای ڈی بلب کو بند رکھنے سے ایک گھنٹے میں ہونے والی بچت کا ایک اندازہ ہے، اگر زیادہ پاور کے بلب استعمال کرتے ہیں تو بچت بھی زیادہ ہوگی۔

اسی طرح گھر کے بیشتر بلب بند رکھنے سے بچت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ایسا آپ ہر مہینے صرف ایک گھنٹے کے لیے نہیں کریں گے، تو ہاں اس عادت سے بجلی کے بل میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

اور ہاں اگر آپ نے ابھی تک گھر میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال شروع نہیں کیا تو اب ایسا کرلیں۔

ماہرین کے مطابق ایل ای ڈی بلب دیگر لائٹس کے مقابلے میں 75 فیصد کم توانائی خرچ کرتے ہیں اور 25 گنا زیادہ وقت تک چلتے ہیں۔

یعنی وقت گزرنے کے ساتھ بجلی کے بل میں نمایاں بچت ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker