انٹرنیشنل

ایک ارب ڈالر کی پرتعیش کشتی 15 منٹ میں ڈوب گئی

قریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی کشتی پہلے سفر کے دوران سمندر برد ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شمالی  ترکیہ کے ساحل پر پیش آیا جہاں ایک لگژری کشتی سمندر میں اترنے کے چند منٹ بعد ہی ڈوب گئی۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کشتی کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا، اس  2 منزلہ کشتی کی لمبائی 85 فٹ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی کے ڈوبنے پر اس کا کپتان، کشتی کا مالک اور 2 افراد اپنی جان بچانے کیلئے سمندر میں کود پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشتی 15 منٹ کے اندر دیکھتے ہی دیکھتے سمندر برد ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker