
بلوچستان پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین میر عثمان گورگیج نے ممتاز سماجی شخصیت حاجی میر فیروز خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میر عثمان گورگیج نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی میر فیروز خان ایک نیک سیرت، مخلص اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کے لیے وقف کر دیے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



