انٹرنیشنل

یہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے پیغام ہے اسپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کی قطر پرحملےکے بعد دھمکی

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے  اسرائیلی فوج کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حملے کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو بھی دھمکی آمیز پیغام دیا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے  اسرائیلی طیاروں کی جانب سے دوحہ میں  حماس قیادت کے زیر استعمال عمارت کو  نشانہ بنانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ پورے  مشرق وسطیٰ کے لیے پیغام ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیل نے آج قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم  حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب تنظیم کی قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کے لیے جمع تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم اور اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا ہےکہ حملے میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker