کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات پر موجود ہے اور سسٹم کو بحیرہ عرب سے نمی کی صورت میں تقویت مل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سسٹم مزیدشدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ سسٹم کل تک شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے جس کے باعث، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، مٹھی اور عمرکوٹ میں اس سسٹم کے زیر اثر آج اور کل بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے، شہر میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔



