موسم

ملک کے بالائی، میدانی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں 7 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور  ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

بارش کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر، کچے  گھروں، کمزوردیوارں،بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز وغیرہ کو نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو سفر کیلئے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker