پاکستانPunjab

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 10 دن کے لیے اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی کر دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے بھرمیں اسلحے کی نمائش اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

مزید برآں صوبے بھر میں اذان اور خطبہ کےعلاوہ لاؤڈ اسپیکرکا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے آج اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹی ایل پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker