پاکستانتازہ ترین

ہم نہ سوویت یونین ہیں نہ امریکا، نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں، طاہر اشرفی کا افغان وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل

چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

طاہر اشرفی نے بھارت کے دورے پر موجود افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے اشتعال انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہم آپ کے ملک میں نہ مداخلت اور نہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ کے ملک سے ہمارےملک میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے جس طرح آپ کو جواب دیا، ابھی تو یہ آغاز ہے، افغان طالبان بھارت کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے سبق سیکھیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا ہندوستان میں بیٹھ کرافغان وزیر خارجہ ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یابرطانی اور نہ نیٹو، ہم پاکستان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker