جرم

کراچی: طارق روڈ پر کسٹمز کا چھاپہ،بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹمز نے چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔

ذرائع کے مطابق طارق روڈ میں واقع مارکیٹ میں اسمگل شدہ کپڑے اور دیگر اشیا کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

کسٹمز کی چھاپہ مار کارروائی کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے منی ٹرک کو آگ لگادی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کردی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کسٹمز حکام بڑی کارروائیوں کے دوران طارق روڈ کے شاپنگ مال سے لاکھوں روپے مالیت کا غیر قانونی کپڑا برآمد کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker