لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے نواز شریف کو آزادی مل گئی ہے۔ ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ مینڈیٹ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں وہ جمہوریت نہیں جو دیگر ممالک میں ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ میاں صاحب نے کہتے کہتے بڑی دیر کر دی۔ آپ نے حزب اختلاف کی نشست ہم سے چھینی۔ جبکہ عمر ایوب کی سیٹ ہم جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین کروڑ لوگوں کی ہم نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہم بھارت کے خلاف تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ آپ نے ہم سے ایک سیٹ نہیں لی بلکہ ہم سب کی سیٹیں لی ہیں۔



