انٹرنیشنل

روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ پر مکمل پابندی کا عندیہ دے دیا

روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ میسج سروسز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی تعمیل نہیں کرتا تو اسے ملک میں مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ اگست میں روس نے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پرکچھ سروسزکومحدود کردیا تھا، جس کے بعد صارفین کی خدمات متاثر ہوئیں۔ محدود پابندی کا مقصد حکام کو فراڈ اور دہشتگردی کے کیسزمیں ضروری معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

روسی حکام نے واضح کیا کہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام نے ان کیسز میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا تھا، جس کے نتیجے میں حکومت نے مزید سخت اقدامات پرغورشروع کردیا ہے، یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

واٹس ایپ اور ٹیلی گرام دنیا بھرمیں لاکھوں صارفین کی ترجیح ہیں، اور روس میں پابندی کے نفاذ سے عام شہریوں کی روزمرہ مواصلات متاثر ہو سکتی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ پابندی کے نفاذ سے قبل صارفین اور سروس فراہم کنندگان کو مناسب اطلاعات فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker