کھیلکرکٹ

سہ فریقی سیریز میں نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کے ڈنکے بجنے لگے، ایشیا کپ میں امیدیں بڑھ گئیں

سہ فریقی سیریز میں محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کے ڈنکے بج رہے ہیں اور اب ایشیا کپ میں ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ، سابق کپتان بابر اعظم اور قومی خواتین کرکٹرز نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم مبارکباد دی ہے۔

 محسن نقوی نے ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے افغانستان کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ فائنل جیتنے پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، جیت سے مورال بلند ہوا ہے۔

محسن نقوی نے کہا امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔

 ادھر مسلسل خراب بیٹنگ فارم کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہونے والے سابق کپتان بابرا عظم نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹیم اور خاص طور پر محمد نواز کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ٹورنامنٹ جیتنے پر ویمنز کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کومبارک باد دی ہے۔

 اسسٹنٹ فاسٹ بولنگ کوچ جنید خان نے کہا کہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنا ایشیا کپ کی تیاری تھی، ایشیا کپ میں بہت اعتماد ملے گا۔

شوال ذوالفقارنے کہا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان ٹیم خصوصاً محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker