پاکستانتازہ ترین

چوہدری نثار کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان، کاغذات حاصل کرلیے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 54 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جو ان کے تجویز کنندہ ملک سعید نواز نے حاصل کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر داخلہ کے کاغذات اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ٹیکسلا آفتاب احمد سے وصول کیے گئے۔

ذرائع کابتانا ہےکہ چوہدری نثار این اے 53 اور این اے 54 سے آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور وہ کل این اے 53 میں جلسے سے اپنی الیکشن مہم کا آغاز کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker