انٹرنیشنل
مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے
مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت گزاروں کو نماز کے لیے پکارنے والی دل سوز آواز، معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے۔

مسجدِ نبوی ﷺ کے معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے
مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت گزاروں کو نماز کے لیے پکارنے والی دل سوز آواز، معروف مؤذن شیخ فیصل بن عبد المالک نعمان انتقال کر گئے۔
شیخ فیصل نعمان کو 2001 میں مسجدِ نبوی ﷺ کا مؤذن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ ایسے معزز خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل مسجدِ نبوی ﷺ میں اذان کی خدمت انجام دیتا آ رہا تھا۔
مرحوم نے تقریباً 25 برس تک خلوص، عاجزی اور لگن کے ساتھ مسجدِ نبوی ﷺ کے مؤذن کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔