انٹرنیشنلتازہ ترین

جوبائیڈن کی روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کی ایک بار پھر توہین کی گئی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ٹھگ کا لقب دے دیا۔

امریکی صدر اس سے قبل روسی ہم منصب کو قاتل، آمر، قصائی اور جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماضی کے زبانی حملوں پر

جوبائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ کے استعمال پر بائیڈن کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا مقف ہے کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker