اختر مینگل کے خلاف اقامہ چھپانے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنما این اے 256 سے آزاد امیدوار میر یاسر احمد مینگل کی درخواست پر بی این پی کے سربراہ اختر مینگل کے خلاف سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے
میر یاسر مینگل نے اقامہ ہولڈر اختر مینگل کے خلاف اقامہ کو چھپانے آئین کی شق 62 63 کی خلاف ورزی اور سابقہ ایک کیس میں اشتہاری ہونے پر درخواست دائر کی ہے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسے عناصر کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے سے صوبے کی پسماندگی اور بد حالی میں اضافہ ہوگا



