پاکستان

پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

پاکستان فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کےلیے سعودی عرب پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیئرز آف وکٹری میں سعودی عرب، امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت 10 ممالک کی فضائی افواج شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی ماحول میں ہو رہی ہے، پاکستانی پائلٹس جدید غیرملکی جنگی طیاروں کے خلاف عملی مشق کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف-16 بلاک 52 طیارے جدید ایویونکس اور بی وی آر صلاحیتوں سے لیس ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پرواز نے پی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت ثابت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker