وزیراعلیٰ آفس بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے علاوہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اعلیٰ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت کو امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئےسیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے۔
کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں،دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے ،اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ، معاشی استحکام کیلئے تدارک ضروری ہے۔
سرحدی علاقوں کے عوام کے روزگار کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے،قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔
بلوچستان کی پسماندگی، عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے،نرسنگ سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے سندھ حکومت کے نظام کو نقل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی ہنر مندنوجوانوں کی بیرون ملک نوکریوں کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے مختلف ممالک سے تعاون حاصل کیا جائے۔



