پاکستانتازہ ترین

حج کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کے ساتھ حجِ بدل پر 5 سالہ پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیے کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانےکی آج (12 دسمبر) آخری تاریخ تھی لیکن اب درخواستوں کی وصولی میں 10 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عازمینِ حج کے اصرار پر سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانےکی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کا اعلان کیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اسپانسر شپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امورنے حجِ بدل پر 5 سالہ پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد گزشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے اس سال حج درخواست دینے کے اہل قرار ہوگئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker