انٹرنیشنل

وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا

وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آئے گا، ایشیائی ملک میں ہر سال ماہ مبارک کا چاند سب سے پہلے دیکھنا ممکن ہوتا ہے،ماہرین فلکیات کے مطابق جاپان میں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ جبکہ آسٹریلیا، عمان، ترکیے اور سنگاپور میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
گرینڈ مفتی آسٹریلیا ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے رمضان کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا۔گرینڈ مفتی کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19فروری 2026سے ہوگا، پہلی تراویح بدھ 18فروری کو عشا کے بعد ادا کی جائے گی۔عمان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان کی تاریخ کا اعلان کیا۔عمانی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق جمعرات 19فروری کو رمضان المبارک کا دن ہوگا۔

ترکیے اور سنگاپور نے بھی رمضان المبارک کی آمد کا اعلان کر دیا گیا، فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر جمعرات 19فروری کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا۔ دوسری جانب رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 18 فروری کو پشاور میں ہوگا ۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پشاور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرمنعقد ہوں گے ۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی۔
دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے،ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔ ماہرفلکیات کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیداہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھرمیں کہیں بھی چاند نظر آنے کاامکان نہیں ہے۔ماہرین نے کہاکہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سے دکھائی دے سکتا ہے جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اورمکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق اگر اٹھارہ فروری کوچاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker