پاکستانتازہ ترین

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب دھماکا اور فائرنگ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک

گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس کے قریب دھماکا اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے پہلے ایک دھماکا ہوا، علاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ سے نقصان کا تعین کیا جا رہا ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker