پاکستانتازہ ترین

راحیل شریف نے توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی: عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بار بار توسیع کیلئے پیغام بھجواتے رہے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیش کش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بار بار پیغامات بجھوانے کے بعد جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے بالآخر نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے راحیل شریف نے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیش کش کی تھی جسے نواز شریف نے رد کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ پروگرام جرگہ میں پی ایم ایل این کے سینیئر رہنما عرفان صدیقی کا تفصیلی انٹرویو ہفتے کی رات 10 بجکر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker